گھوٹکی: ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی سربراہی میں گھوٹکی پولیس نے ایک بڑی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جام مھتاب حسین ڈھر پر حملے میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی کئی دنوں سے جاری سخت سرچ آپریشن کے نتیجے میں کی گئی۔
کراچی میں مافیا کا راج: ثروت اعجاز قادری کا حکومت پر سخت تنقید
ڈی ایس پی اوباوڑو عبدالقادر سومرو کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کینجھو محمد قاسم مرناس، ایس ایچ او تھانہ ڈھرکی مصور حسین قریشی، اے پی سی چین، بکتر بند گاڑیوں اور پولیس کی بھاری نفری نے تھانہ کینجھو اور بیروٹا کے مختلف علاقوں میں سخت سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران جام مھتاب حسین ڈھر پر حملے میں ملوث دو مرکزی ملزمان اٹل ولد مورڑو شر اور محمد نواز ولد علی محمد شر کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزمان گاؤں کرم خان شر کے رہائشی ہیں اور سانکو کے قریب ان کا تعلق ہے۔
گرفتار ملزمان نے مورخہ 16/03/2025 کو اپنے دیگر 8 ساتھیوں کے ساتھ مل کر جام مھتاب حسین ڈھر پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں ظفر حسین ڈھر کی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ملزمان کے خلاف کیس کرائم نمبر 03/2025 کے تحت مختلف دفعات بشمول 302، 324، 427، 147، 148، ت پ اور 7ATA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور ڈی ایس پی اوباوڑو، ایس ایچ او کینجھو، ایس ایچ او ڈھرکی اور پولیس پارٹی کے لیے شاباشی دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔
اس کارروائی کے بعد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں، اور پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد باقی ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔