پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: 10 دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور نقدی برآمد

پنجاب: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور جہلم میں کی گئی ہیں۔

گھوٹکی پولیس کی کامیاب کارروائی، جام مھتاب حسین ڈھر کے حملے میں ملوث دو ملزمان گرفتار

راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا گیا جو ننکانہ صاحب سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹرز، نقدی اور پرائمہ کارڈز برآمد کیے گئے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ یہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے میں 2053 آپریشنز کے دوران 263 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 82473 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ وہ "محفوظ پنجاب” کے ہدف پر عمل پیرا ہیں اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: 10 دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور نقدی برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!