گڈاپ سٹی پولیس نے چھالیہ اور گٹکے ماوے کی سپلائی میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بروہی گوٹھ کے علاقے میں چھاپہ مارا اور ملزم محمد وقار ولد اکرم کو اس کی گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔
کراچی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی بڑی کارروائی، گلشن بہار سے 574 گرام آئس برآمد، ایک ملزم گرفتار
ملزم کے قبضے سے 60 کلو چھالیہ، ایک بوری تیار شدہ گٹکا ماوا، اور سپلائی کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں چھالیہ اور گٹکا ماوا خفیہ مقامات پر سپلائی اور فروخت کرتا تھا۔
گرفتار ملزم کی گاڑی کو ضابطے کے تحت پولیس کے قبضے میں لے لیا گیا ہے، اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے دیگر جرائم کا بھی پتہ چلایا جا سکے۔