نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف مؤثر کاروائیاں کی ہیں۔

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے قومی مہم 21 اپریل سے شروع ہوگی، مصطفیٰ کمال

کاروائی کے دوران پولیس نے دو ملزمان کو صباہ سینیما چورنگی کے قریب مین روڈ سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عبد الستار ولد خالد اور علی محمد ولد ابراہیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل (یونیک 70) برآمد کی گئی ہے، جو تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔

ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے انہیں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے دیگر وارداتوں کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے تحفظ کے لیے اس طرح کی کاروائیاں جاری رہیں گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے

61 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!