نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان "فضلو راجن پوری” گروہ سے تعلق رکھتے ہیں: ایس ایس پی سینٹرل

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق بین الصوبائی جرائم پیشہ گروہ "فضلو راجن پوری” گروپ سے نکلا ہے، ایس ایس پی سینٹرل کی جانب سے تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

سی آئی اے کراچی کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس مقابلے کے بعد 10 رکنی گروہ کے تین اہم کارندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شوکت عرف جعفر ولد غلام رسول، فضل حسین عرف فضلو ولد صوبھا خان اور ملازن حسین عرف شہزاد ولد رمضان عرف یاسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ گروہ کراچی میں ڈکیتی، رہزنی اور پولیس افسران پر حملوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ گزشتہ روز بلال کالونی کے علاقے میں سب انسپکٹر عارف شاہ سے گن پوائنٹ پر 125 موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی گئی، مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس افسر کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ زخمی سب انسپکٹر ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب کے شہر راجن پور سے ہے اور یہ گروہ 10 سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔ ملزمان صبح کے وقت وارداتیں کرتے تھے اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 100، 125 اور 150 سی سی موٹر سائیکلوں کی درجنوں وارداتوں میں ملوث نکلے ہیں۔

مزید انکشاف ہوا کہ ملزمان شہریوں پر فائرنگ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ ملزمان دوران واردات خواتین کا استعمال کرتے تھے، اسلحہ لیڈیز کے پرس میں رکھا جاتا تھا تاکہ شک نہ ہو، اور واردات کے بعد آسانی سے فرار ہو جاتے تھے۔

چوری کی گئی موٹر سائیکلیں بلوچستان کے علاقے حب میں فروخت کی جاتی تھیں، جن کی قیمت 100 سی سی، 125 اور 150 سی سی کے لیے ایک لاکھ روپے تک وصول کی جاتی تھی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی 70 سی سی اور 110 سی سی موٹر سائیکلیں تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود سے چھینی گئی تھیں، جن کے مقدمات متعلقہ تھانے میں درج ہیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان "فضلو راجن پوری” گروہ سے تعلق رکھتے ہیں: ایس ایس پی سینٹرل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!