وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ

وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ ہو گئے ہیں۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آئی سی سی نے مارچ کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو نے گزشتہ سال نومبر 2024 میں پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔ اس دوران ان کے ہمراہ 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد بھی تھا جس میں وزرا اور کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

اس موقع پر پاکستان-بیلاروس بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا تھا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کے لیے 8 مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!