کراچی: معروف سیاسی رہنما آفاق احمد نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور تاجروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے 12 اپریل کو ہونے والی ریلی میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔
آباد کا ایس بی سی اے کی ترامیم پر اظہار تشویش، کراچی کے انفرااسٹرکچر پر منفی اثرات کا خدشہ
آفاق احمد کا کہنا تھا کہ یہ ریلی کسی مخصوص جماعت یا گروہ کی نمائندگی نہیں کرے گی، بلکہ یہ شہر کراچی کے مظلوم شہریوں کی آواز بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلی کراچی کے لیے ایک مثبت پیغام لے کر آئے گی اور ہمارا مقصد شہر کو امن کا گہوارہ بنانا ہے، جو ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ 12 اپریل کی ریلی حکمرانوں کے لیے ایک نرم مگر واضح پیغام ہوگا کہ کراچی کے شہری لاشیں نہیں، زندہ لوگ ہیں جنہیں درد محسوس ہوتا ہے۔ آفاق احمد نے جذباتی انداز میں کہا کہ ہمیں تکلیف ہوتی ہے جب چھیپا کے رضاکار سڑکوں سے لاشیں اٹھاتے ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کراچی کے روشن، پرامن اور باوقار مستقبل کے لیے اس ریلی کا حصہ بنیں
