کراچی: اسٹیل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے کے قریب سے گٹکا اور ماوا کی خرید و فروخت میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب کے مطابق ملزم سکندر ولد عبداللہ رکشہ کے ذریعے شہر بھر میں گٹکا ماوا کی سپلائی اور فروخت میں ملوث تھا۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے 11 بوریاں تمباکو، 568 پیکٹ انڈین گٹکا اور سپلائی میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی برآمد کر لیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جب کہ اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پولیس نے برآمد شدہ رکشہ کو ضابطے کے تحت تحویل میں لے لیا ہے، جب کہ ملزم کی گرفتاری کو گٹکا و ماوا مافیا کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2025/04/WhatsApp-Video-2025-04-08-at-6.48.46-PM.mp4?_=1Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2025/04/WhatsApp-Video-2025-04-08-at-6.48.46-PM-1.mp4?_=2