آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے 51 ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) کے تیسرے مرحلے کی تربیت مکمل کرنے والے آٹھ اے ایس پیز پر مشتمل ایک وفد نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی۔
آئی جی سندھ کا بڑا فیصلہ: صوبے بھر کے تمام تھانے ماڈل پولیس اسٹیشنز میں تبدیل کیے جائیں گے
اس ملاقات میں زیرِ تربیت افسران کو ان کی تقرریوں، آئندہ فرائض اور ذمہ داریوں سے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی۔
مقرر کردہ اے ایس پیز میں سے دو کو کراچی کے ایسٹ اور ساؤتھ زون میں جبکہ چھ دیگر افسران کو بدین، شہید بینظیر آباد، قمبر، حیدرآباد، گھوٹکی اور شکارپور میں تعینات کیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ نے تمام اے ایس پیز کو تربیت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ:
"فرائض کی ادائیگی میں سنجیدگی، محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں۔ عوام کو دوست سمجھیں اور مثبت ساکھ کو اپنا مقصد بنائیں۔”
ان کا کہنا تھا کہ سندھ معاشی طور پر اہم صوبہ ہے جہاں ملک بھر سے لوگ کاروبار اور روزگار کے لیے آتے ہیں، لہٰذا یہاں کا تجربہ نہ صرف پیشہ ورانہ زندگی میں نکھار لائے گا بلکہ قومی ثقافت کو سمجھنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
غلام نبی میمن نے اے ایس پیز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے یہ افسران محکمہ پولیس میں دیانتداری اور فرض شناسی کی بہترین مثال بنیں گے۔
Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2025/04/WhatsApp-Video-2025-04-08-at-6.47.34-PM.mp4?_=1