اسٹار لنک کے لائسنس پر پیش رفت جاری، نومبر یا دسمبر میں سروسز کی دستیابی متوقع، کمیٹی نے کراچی میں موبائل سگنلز کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس امین الحق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسٹار لنک کے لائسنس کے حوالے سے بریفنگ دی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی، عالمی تجارتی کشیدگی کا اثر

چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ اسپیس بورڈ کی جانب سے اسٹار لنک کو عارضی لائسنس جاری کر دیا گیا ہے، تاہم مکمل لائسنس ریگولیشنز کے حتمی ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ اس وقت اسٹار لنک کا لائسنس اجرا کے مرحلے میں ہے۔

کمیٹی کے چیئرمین نے دریافت کیا کہ لائسنس میں کیا رکاوٹیں حائل ہیں؟ اس پر وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ نے وضاحت کی کہ لائسنس کے اجرا میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، تاہم چونکہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ ایک نئی ٹیکنالوجی ہے، اس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا ضروری تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مقصد کے لیے ایک کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، جو ریگولیشنز کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد اسٹار لنک کو دوبارہ لائسنس کے لیے درخواست دینا ہوگی۔ توقع ہے کہ اسٹار لنک کا انفرااسٹرکچر مکمل ہونے کے بعد اس کی خدمات نومبر یا دسمبر 2025 میں دستیاب ہوں گی۔

وزیر آئی ٹی کے مطابق ایک چینی کمپنی نے بھی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے لیے درخواست جمع کروائی ہے۔

کراچی میں موبائل سگنلز کے مسائل پر کمیٹی کی برہمی

اجلاس میں کراچی میں موبائل نیٹ ورک کی ناقص صورتحال پر بھی بحث ہوئی۔ کمیٹی کے چیئرمین نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے موبائل سگنلز میں خلل آتا ہے؟ اور کیا پی ٹی اے اس سلسلے میں ٹیلی کام کمپنیوں کو شو کاز نوٹس جاری کرتی ہے؟

چیئرمین پی ٹی اے نے جواب دیا کہ رمضان کے آخری ہفتے میں مختلف کمپنیوں کو دو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے۔ انہوں نے ذاتی تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عید اپنے آبائی علاقے میں گزار رہے تھے جہاں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، اور بیک اپ سسٹم بھی ناکام ہو چکا تھا۔

کمیٹی کی رکن شرمیلا فاروقی نے نشاندہی کی کہ موبائل سگنلز کا مسئلہ صرف کراچی ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “اسٹار لنک کے لائسنس پر پیش رفت جاری، نومبر یا دسمبر میں سروسز کی دستیابی متوقع، کمیٹی نے کراچی میں موبائل سگنلز کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!