پاکستان سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری، پنجاب سے 1336 افراد ڈی پورٹ

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر سے اب تک 1336 غیر قانونی غیر ملکیوں کو متعلقہ اداروں کے تعاون سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2772 غیر قانونی مقیم افراد کو مختلف ہولڈنگ سنٹرز منتقل کیا گیا ہے۔ اس وقت 2810 غیر ملکی افراد پہلے سے ہی ان مراکز میں موجود ہیں۔

ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر قوم کو مبارکباد، حکومت کے دلیرانہ فیصلوں کو سراہا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے انخلاء کے لیے صوبے بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کو ہر صورت واپس بھجوایا جائے گا اور اس دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی کوآرڈینیشن کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کو مخصوص پوائنٹس سے پنجاب کی حدود سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس منتقلی کے دوران ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، خوراک اور دیگر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ بین الاقوامی ضابطے اور اخلاقی اصولوں کی پاسداری کی جا سکے۔

دوسری جانب کراچی میں 300 غیر ملکیوں کو سلطان آباد بیس کیمپ سے بسوں کے ذریعے روانہ کیا گیا۔ یہ افراد جیکب آباد کے راستے چمن بارڈر پہنچائے جائیں گے، جہاں انہیں افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

ادھر راولپنڈی میں بھی ایکشن لیتے ہوئے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے خلاف کارروائی کی گئی، جس میں 353 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر کیمپ منتقل کیا گیا

56 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری، پنجاب سے 1336 افراد ڈی پورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!