کراچی: ایس آئی یو کی بڑی کارروائی، خواتین سے طلائی زیورات لوٹنے والا خطرناک گینگ گرفتار

کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے خواتین سے طلائی زیورات لوٹنے والے خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو کی خصوصی ہدایت پر ایس آئی یو کی ٹیم نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 خطرناک اور عادی جرائم پیشہ ملزمان کو اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کیا۔

کراچی: پولیس کی مشترکہ کارروائی، نومولود بچے کو جعلی موت کے دعوے کے بعد بازیاب کرالیا

گرفتار ملزمان میں ریاض محمود عرف فوجی، دلدار خان اور محمد وقاص شامل ہیں، جو راہگیروں خاص طور پر خواتین کو نشانہ بنا کر طلائی زیورات اور نقدی چھینتے تھے۔ ملزمان نے 9 مارچ 2025 کو تھانہ فیروزآباد کی حدود میں ایک خاتون سے طلائی چوڑیاں، انگوٹھی، ہار اور بالیاں اسلحے کے زور پر لوٹنے کا اعتراف کیا۔ اس واردات کا مقدمہ نمبر 242/25 بجرم دفعہ 397/34 درج ہے۔

پولیس کے مطابق، یہ ملزمان فیروزآباد، بہادرآباد، شارع فیصل، صدر اور دیگر علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے اور سونے کے زیورات لوہے کے کٹر سے کاٹ کر چھین لیتے تھے۔ تینوں ملزمان اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ اس وقت مزید تفتیش جاری ہے۔

One thought on “کراچی: ایس آئی یو کی بڑی کارروائی، خواتین سے طلائی زیورات لوٹنے والا خطرناک گینگ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!