سندھ پولیس کا ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات

کراچی میں ٹریفک مسائل کے پائیدار حل کے لیے سینٹرل پولیس آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کی۔ اجلاس میں کمشنر کراچی سید حسن زیدی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

شاہراہ فیصل حادثہ ملزم انیق 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ڈی آئی جی ٹریفک نے اجلاس کے شرکاء کو کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات، ان کی وجوہات اور ممکنہ حل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ رپورٹ کے مطابق، ضلع ملیر اور ویسٹ میں حالیہ مہینوں میں ٹریفک حادثات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی بنیادی وجوہات غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز، سڑکوں کی خستہ حالی، ٹریفک سگنلز کی کمی، اور جرمانوں کے روایتی نظام کو قرار دیا گیا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ڈرائیونگ کی تربیت کو عالمی معیار کے مطابق بنانے اور مستند ڈرائیونگ اسکولوں کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ مہلک حادثات کی روک تھام کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ سندھ میں کمرشل وہیکلز کی فٹنس انسپیکشن کا آغاز ہوچکا ہے، اور دو فٹنس سینٹرز قائم کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید چھ سینٹرز جلد فعال کیے جائیں گے۔

آئی جی سندھ نے ہدایت دی کہ ٹرک اور ڈمپ ٹرک مالکان کو تین ماہ کے اندر گاڑیوں میں ٹریکرز، کیمرے اور وہیل شیلڈز نصب کروانے کا پابند بنایا جائے۔ مزید برآں، ڈرائیورز کے رویے کی تشخیص کے لیے ڈیش بورڈ اور ٹیل کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دی جائے۔

ٹریفک انجینئرنگ بیورو کو شاہراہوں پر حد رفتار مقرر کرکے اسے نمایاں کرنے، جبکہ ٹریفک اتھارٹی بنانے سے متعلق تجاویز سندھ حکومت کو بھیجنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق کراچی کی چھ شاہراہوں کو ماڈل سڑکوں میں تبدیل کرنے کے لیے فوری منصوبہ بندی کرنے اور پولیس، ایکسائز، ٹریفک پولیس، اور دیگر اداروں کو ڈیجیٹل طور پر انٹیگریٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

8fed9ed6 1496 4ede 88f6 9343ba1ac4b8 19f3cff4 19db 4e1b 8ce6 263ea59df431 e50d22b4 b46d 48fc a140 c20d145de393

One thought on “سندھ پولیس کا ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!