جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملزم انیق کو پیش کیا گیا، جہاں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے کار کی ٹکر سے دو افراد کو قتل کیا ہے۔
کراچی چوری شدہ موٹر سائیکلز کے پارٹس خریدنے اور بیچنے والے 7 ملزمان گرفتار
اہم نکات:
عدالت نے ملزم سے عمر پوچھی، تو اس نے 16 سال بتائی، جبکہ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کی عمر 17 سال ہے۔
عدالت نے ملزم کی عمر کے تعین اور گاڑی کے مالک کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔
حادثہ 2 روز قبل شاہراہ فیصل پر پیش آیا، جس میں میاں بیوی جاں بحق ہوئے۔
35 سالہ محمد ایاز اور 29 سالہ اقصیٰ کورنگی اللہ والا ٹاؤن کے رہائشی تھے۔
اقصیٰ نارتھ کراچی میں اسکول ٹیچر تھیں، جبکہ محمد ایاز فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔
حادثے کے وقت میاں بیوی اپنی موٹر سائیکل روک کر افطار کر رہے تھے جب تیز رفتار گاڑی نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔
متوفیہ اقصیٰ کے والد کی مدعیت میں ملزم انیق کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔