ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں چوری شدہ موٹر سائیکلز کے پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
قائدآباد پولیس کیمپ پر کریکر حملہ، 3 اہلکار اور ایک راہگیر زخمی
تفصیلات:
ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکلز کے کھلے ہوئے پارٹس برآمد۔
گرفتاریاں نبی بخش، چاکیواڑہ، کھارادر اور کلری کے علاقوں سے کی گئیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت قائم، انور حسین، احمد رضا، سلمان، حفیظ اللہ، محمد اللہ، اور ظلمہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلز کے پارٹس کھول کر فروخت کرتے تھے۔
تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چھان بین کر رہی ہے۔