آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ پولیس اسپتال کراچی میں دستیاب طبی سہولیات کی بہتری سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں میڈیکل کنسلٹنٹس کی فوری تعیناتی کے لیے محکمہ صحت کو مکتوب ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
لسبیلہ میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد
اجلاس کی تفصیلات
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں ڈی آئی جیز، اسٹبلشمنٹ، فائنانس، اے آئی جیز، ایڈمن، ویلفیئر، ایم ایس پولیس اسپتال اور دیگر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔
طبی سہولیات اور مریضوں کی تعداد
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) پولیس اسپتال نے اجلاس کو او پی ڈی میں دستیاب ڈاکٹروں، ڈائیگناسٹک لیبارٹری اور ادویات کی تفصیلات پر بریفنگ دی۔
روزانہ 400 سے 500 مریض او پی ڈی سے استفادہ کر رہے ہیں۔
اسپتال میں جدید مشینری کی مدد سے مختلف امراض کی تشخیص جدید معیار کے مطابق کی جا رہی ہے۔
مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث مزید ماہر ڈاکٹرز اور بالخصوص میڈیکل کنسلٹنٹس کی اشد ضرورت ہے۔
آئی جی سندھ کی ہدایات
پولیس اسپتالوں میں او پی ڈی، لیبارٹری اور ادویات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
آرتھوپیڈک، سائیکیٹری، ای این ٹی، گائنی اور دیگر ضروری شعبوں میں ماہر کنسلٹنٹس تعینات کیے جائیں۔
پولیس اسپتالوں کو شہر کے معیاری اسپتالوں کے معیار پر لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
پولیس اہلکاروں کے لیے ہیلتھ انشورنس کے ساتھ ساتھ اسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔