وزیراعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری اور یومِ پاکستان پر عزمِ نو کا اظہار

یومِ پاکستان کی 85 ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ اور کابینہ اراکین کے ہمراہ مزارِ قائد پر حاضری دی اور بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قراردادِ پاکستان کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈاکٹر سروش لودھی کی الوداعی تقریب – این ای ڈی یونیورسٹی میں شاندار خراجِ تحسین

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ نے لاہور میں قراردادِ پاکستان منظور کی، جس کے بعد 3 مارچ 1943 کو سندھ اسمبلی نے اس کی توثیق کرتے ہوئے اسے اپنانے والا پہلا صوبہ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بالآخر، 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کے ساتھ آزادی کی یہ جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج جب ہم اپنی آزادی کے 78 ویں سال میں داخل ہو چکے ہیں، ہمیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے اور ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے قوم کو اس بات پر غور کرنے کی دعوت دی کہ ایسے کون سے عناصر ہیں جو ہمیں بار بار یہی عزم دہرانے پر مجبور کرتے ہیں۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری اور یومِ پاکستان پر عزمِ نو کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!