پاکستان نے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں حسن نواز کی طوفانی سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے 205 رنز کا ہدف محض 16 اوورز میں حاصل کر لیا، جبکہ کپتان سلمان علی آغا نے بھی شاندار نصف سنچری اسکور کی۔
ٹرمپ کا اقدام: ہیلری کلنٹن، کاملا ہیرس اور دیگر کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ
میچ کا خلاصہ
آکلینڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں برق رفتار آغاز کیا۔ محمد حارث اور حسن نواز نے ابتدائی 4 اوورز میں 51 رنز جوڑے اور ٹیم کو 67 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔ محمد حارث 20 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
حسن نواز نے 7 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کپتان سلمان علی آغا نے 31 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
نیوزی لینڈ کی بیٹنگ
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، جو کامیاب ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، مگر پاکستانی باؤلرز نے اہم مواقع پر وکٹیں حاصل کیں۔
مارک چیپ مین نے 44 گیندوں پر 94 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، مگر نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 204 رنز بنائے۔
پاکستان کی ٹیم میں تبدیلیاں
اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، محمد علی اور جہانداد خان کی جگہ ابرار احمد اور عباس آفریدی کو شامل کیا گیا۔
سیریز کا احوال
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو 9 وکٹوں اور دوسرے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔