رمضان المبارک اور شہادت یومِ علیؑ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کورنگی پولیس اور سندھ رینجرز نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔
رمضان نشریات میں دلچسپ وظیفے: بجلی کے بل میں کمی اور کرنٹ سے بچاؤ کے روحانی حل
فلیگ مارچ کا آغاز سنگر چورنگی سے ہوا اور یہ لانڈھی ڈویژن کے مختلف تھانوں، بشمول عوامی کالونی، کورنگی انڈسٹریل ایریا، زمان ٹاؤن، کورنگی، اور لانڈھی کی حدود میں مرکزی شاہراہوں سے گزرتا ہوا مقررہ مقام تک پہنچا۔
اس مارچ میں پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ افسران، ضلع کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، جوانوں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس کا مقصد رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی کو مزید مستحکم کرنا اور عوام کو تحفظ کا احساس دلانا تھا۔
رمضان کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ بازاروں اور حساس مقامات پر اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔