وزیراعظم کا بڑا ریلیف: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار، بجلی سستی کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے لیے جامع ریلیف پیکیج تیار کیا جا رہا ہے۔

شاہراہِ نور جہاں میں پھل فروش سے بدتمیزی کرنے والا پولیس اہلکار سروس سے برطرف

وزیراعظم آفس کے مطابق عوام کو بڑا ریلیف دینے کی غرض سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے حاصل ہونے والا مالی فائدہ براہِ راست بجلی کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کا یہ اقدام عوامی مشکلات کم کرنے اور مہنگائی سے ریلیف دینے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت خصوصی پیکج تیار کیا جا رہا ہے، جس کی تفصیلات جلد منظرِ عام پر آئیں گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سنبھالتے ہی عوام کو فوری ریلیف دینے کا عزم کیا تھا اور اب بجلی سستی کرنے کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے، جس کا وزیراعظم خود باضابطہ اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث حکومت کے پاس ریلیف دینے کی مالی گنجائش پیدا ہوئی ہے، جسے عوامی مفاد میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!