خیرپور میں نجی ہاسٹل سے طالبعلم کی لاش برآمد

خیر پور کے علاقے گمبٹ میں نجی ہاسٹل سے طالب علم کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی بی ایس نرسنگ پروگرام کے تیسرے سال کا طالب علم تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے بھی طالب علم کی لاش ملی تھی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ہاسٹل سے ملنے والی طالب علم کی لاش 2 سے 3 دن پرانی ہے، مرنے والے طالب علم کی شناخت امن کمار کے نام سے ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!