شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد پہلی بار گیم شو میں شرکت، ویڈیوز وائرل، مداحوں کے ملے جلے ردعمل

کراچی: کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کے بعد پہلی مرتبہ ایک ساتھ گیم شو میں شرکت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

قائدآباد پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ڈکیت گینگ کا اہم کارندہ گرفتار

دونوں نے حال ہی میں اے آر وائے کے مشہور گیم شو میں حصہ لیا، جہاں دونوں نے الگ الگ ٹیمز کی کپتانی کی۔ شو کے دوران ہونے والے مقابلوں میں شعیب ملک اور ان کی ٹیم فاتح رہی۔

گیم شو کے ایک سیگمنٹ میں ثنا جاوید نے ہنستے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے شوہر کا بھرم رکھنے کے لیے جان بوجھ کر خود کم اسکور کیا تاکہ شعیب ملک جیت جائیں۔ یہ ویڈیو اے آر وائے کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی گئی، جس میں دونوں کو شو کے سیٹ پر خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

صارفین کے ملے جلے ردعمل:
ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی شرکت پر تنقید اور تعریف کے ملے جلے تبصرے کیے۔
زیادہ تر افراد نے خاص طور پر ثنا جاوید پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد وہ پسندیدہ نہیں رہیں۔ کچھ خواتین صارفین نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ "کرکٹر سے شادی کے بعد اداکارہ زہر لگنے لگی ہیں”۔
دوسری جانب کچھ صارفین نے دونوں کی جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "دونوں ایک ساتھ اچھے لگتے ہیں” اور "گیم شو میں ان کی کیمسٹری زبردست ہے”۔

ماضی کی کہانی:
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید پر یہ الزام بھی عائد رہا ہے کہ ان کے درمیان تعلقات فہد مصطفیٰ کے شو ‘جیتو پاکستان’ کے دوران قائم ہوئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ان دونوں نے اپنی پہلی شادیاں ختم کیں اور جنوری 2024 میں آپس میں شادی کرلی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ شادی کے بعد دونوں نے ایک ساتھ کسی گیم شو میں شرکت کی، جبکہ شادی سے پہلے بھی یہ جوڑی اسی شو میں دیکھی جاتی رہی ہے۔

61 / 100

One thought on “شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد پہلی بار گیم شو میں شرکت، ویڈیوز وائرل، مداحوں کے ملے جلے ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!