دبئی میں آئی سی سی تقریب: پاکستان کو نظرانداز کیے جانے پر پی سی بی اور عوام سراپا احتجاج

معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد دبئی اسٹیڈیم میں موجود تھے، لیکن آئی سی سی نے میزبان ملک ہونے کے باوجود کسی پاکستانی نمائندے کو اختتامی تقریب میں اسٹیج پر بلانے کی زحمت نہیں کی۔
کینیڈا کے نئے وزیرِاعظم مارک کارنی کا ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت جواب: ‘کینیڈا اپنے وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا

تقریب میں بھارت سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ، نیوزی لینڈ کے آفیشلز اور بی سی سی آئی حکام اسٹیج پر موجود تھے، جبکہ پاکستان کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستانی شائقین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

تشکر نیوز کی جانب سے اس حوالے سے متعدد بار آئی سی سی ترجمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، مگر آئی سی سی کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے، اور ان کی جگہ سمیر احمد سید تقریب میں شریک ہوں گے۔ تاہم، اس کے باوجود پاکستان کی نمائندگی کو اسٹیج پر جگہ نہیں دی گئی۔

پی سی بی حکام اس معاملے پر باضابطہ طور پر آئی سی سی کو خط لکھنے پر غور کر رہے ہیں تاکہ اس رویے کی وضاحت طلب کی جا سکے اور یہ جانا جا سکے کہ میزبان ملک کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔

کرکٹ سے وابستہ حلقوں کے مطابق، ماضی کے تمام آئی سی سی ایونٹس میں میزبان ملک کی اسٹیج پر نمائندگی کو لازمی سمجھا جاتا رہا ہے، لیکن اس بار دبئی ایونٹ میں اس روایت کی خلاف ورزی نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

کرکٹ فینز نے بھی سوشل میڈیا پر آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو نظر انداز کرنے پر شدید غصے اور مایوسی کا اظہار کیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی اس توہین آمیز رویے کی وضاحت کرے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “دبئی میں آئی سی سی تقریب: پاکستان کو نظرانداز کیے جانے پر پی سی بی اور عوام سراپا احتجاج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!