پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کو شدید سیکیورٹی فیلئیر قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ میں ان کیمرہ سیشن بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
پنجاب حکومت کا اقلیتی برادریوں کے تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ
اپنے بیان میں عامر ڈوگر نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ افسوسناک اور باعث تشویش واقعہ ہے، جس پر قومی سطح پر سنجیدہ گفتگو ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سیکیورٹی کی ناکامی کھل کر سامنے آ گئی ہے اور پارلیمنٹ کو اس پر اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔
عامر ڈوگر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انٹیلیجنس چیف، آرمی چیف اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے سربراہان کو پارلیمنٹ کے ان کیمرہ سیشن میں آ کر یہ وضاحت دینی چاہیے کہ دو صوبوں میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی اصل وجوہات کیا ہیں اور ان کے تدارک کے لیے حکومت و ادارے کیا حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو اعتماد میں لیا جائے کہ ملک میں جاری دہشتگردی کی لہر پر کیسے قابو پایا جائے گا، اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کیا عملی اقدامات ہو رہے ہیں۔