سندھ میں قیدیوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے پاکستان کا پہلا تعلیمی پروگرام شروع

سندھ حکومت نے قیدیوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے پاکستان کی تاریخ کا پہلا باقاعدہ پروگرام شروع کر دیا۔ اس منفرد اقدام کا مقصد قیدیوں کے بچوں کو اسکول سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک کے مراحل میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے کے باعزت اور تعلیم یافتہ شہری بن سکیں۔
جعفر ایکسپریس حملہ سیکیورٹی فیلئیر پر عامر ڈوگر کا پارلیمنٹ میں ان کیمرہ سیشن کا مطالبہ

یہ پروگرام محکمہ تعلیم سندھ، محکمہ جیل خانہ جات سندھ اور پیغام پاکستان کی مشترکہ کاوش ہے، جس کے تحت قیدیوں کے 8 سے 10 ہزار بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس حوالے سے کراچی سینٹرل جیل میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ، وزیر جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری، سیکریٹری داخلہ سندھ محمد اقبال میمن، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، آئی جی جیل قاضی نظیر احمد، پیغام پاکستان کے نمائندے پروفیسر محمد معراج صدیقی اور دیگر اعلیٰ افسران و قیدیوں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران پہلے مرحلے میں 100 سزا یافتہ قیدیوں کو ان کے بچوں کی تعلیم کے لیٹرز حوالے کیے گئے۔

اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا:
"جس طرح مجرم کو سزا دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، اسی طرح اس کے بچوں کی تعلیم بھی ریاست پر فرض ہے۔ سندھ نے قیدیوں کے بچوں کی تعلیم کا ماڈل متعارف کروا کر دنیا میں پہلا قدم اٹھایا ہے، تاکہ یہ بچے معاشرے کے کارآمد فرد بن سکیں۔”

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے بچوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے، جس کی بنیاد پر انہیں ان کی پسند کے اسکولز اور یونیورسٹیز میں تعلیم دلوانے میں مدد دی جائے گی۔

وزیر جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے کہا:
"کفیل نہ ہونے کے باعث قیدیوں کے اہلخانہ بھی ایک قیدی جیسی زندگی گزارتے ہیں، اس پروگرام سے ان خاندانوں کو سہارا ملے گا اور قیدیوں کے بچے بھی معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔”

اس پروگرام کے تحت قیدیوں کے بچوں کو تعلیمی وظائف، داخلے، کتابوں اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ وہ مالی رکاوٹوں کے بغیر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

61 / 100

One thought on “سندھ میں قیدیوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے پاکستان کا پہلا تعلیمی پروگرام شروع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!