کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اور سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے ماڑی پور میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لیبرش فرنٹ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم عبدالرحمان عرف عبداللہ عرف چارلی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

نیو کراچی فور کے چورنگی پر دو ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے واگزار

ملزم کی سرگرمیاں اور انکشافات
ابتدائی تفتیش کے دوران، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ 2022 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا اور تنظیم کے کارندے جمعہ خان کی ہدایات پر دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 24 جون 2023 کو گلشن بے نظیر 500 کوارٹرز ماڑی پور میں شہری آفتاب احمد کو فائرنگ کر کے قتل کیا، جس کی ایف آئی آر تھانہ موچکو، کیماڑی میں درج ہے۔

ملزم عبدالرحمان نے مزید اعتراف کیا کہ وہ ملزم جمعہ خان اور علی حسن عرف راجو کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ڈیٹا اکٹھا کرتا تھا اور یہ معلومات اپنے رہنماؤں کو فراہم کرتا رہا۔ وہ اپنے آپ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کارندہ ظاہر کر کے اپنے ساتھیوں کی مدد بھی کرتا تھا اور کالعدم تنظیموں کے لیے سہولت کاری میں ملوث رہا۔ تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

قانونی کارروائی اور عوام سے اپیل
ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا افراد کے بارے میں معلومات رکھتے ہوں تو فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101، یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!