جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی معلومات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف، نیشنل سرٹ کا سکیورٹی الرٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (National CERT) نے ایک خطرناک سائبر سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جعلی لاگ اِن صفحات اور فشنگ حملوں کے ذریعے صارفین کی ذاتی معلومات، پاس ورڈز اور او ٹی پیز (OTP) چوری کیے جا رہے ہیں۔

شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ، نامعلوم افراد کی گولی سے ایک شخص جاں بحق، ذاتی دشمنی کا شُبہ

نیشنل سرٹ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال 2025 کے آغاز سے اب تک ایس وی جی (SVG) فشنگ حملوں میں 1800 فیصد تک اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے۔ ان حملوں کا نشانہ خصوصی طور پر جی میل، مائیکروسافٹ 365، گوگل ورک پلیس، شیئر پوائنٹ، اور ون ڈرائیو جیسے معروف کلاوڈ سروس پلیٹ فارمز بنے ہیں۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ 2 ایف اے (Two-Factor Authentication) بائی پاس حملے بڑھتے جا رہے ہیں، جن کے نتیجے میں حساس ڈیٹا، اہم ای میلز، اور فائلز کے لیک ہونے کا خطرہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ حملہ آور جعلی اسکرپٹس اور فشنگ ویب سائٹس کے ذریعے صارفین کو دھوکہ دے کر ان کی سیکیورٹی کو متاثر کر رہے ہیں۔

نیشنل سرٹ نے تمام سرکاری و نجی اداروں، تنظیموں اور صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے سکیورٹی سسٹمز کا آڈٹ کریں، سافٹ ویئر اپڈیٹس نافذ کریں، اور 2 ایف اے بائی پاس حملوں کے خلاف ریڈ ٹیم ٹیسٹنگ انجام دیں۔

مزید یہ کہ، اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ لاگ اِن سسٹمز اور ٹوکن جاری کرنے والے پلیٹ فارمز کا باقاعدہ سکیورٹی آڈٹ کیا جائے، اور تمام صارفین کو تلقین کی گئی ہے کہ براہِ راست مستند ویب سائٹس پر جا کر ہی لاگ اِن کریں، نہ کہ کسی ای میل یا لنک کے ذریعے۔

نیشنل سرٹ نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ صارفین اپنے سسٹمز میں محفوظ براوزنگ، اینٹی وائرس، اور فشنگ فلٹرز کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ خود کو اس بڑھتے ہوئے سائبر خطرے سے محفوظ رکھ سکیں۔

One thought on “جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی معلومات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف، نیشنل سرٹ کا سکیورٹی الرٹ جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!