کراچی رینجرز اور پولیس کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کمانڈر زاہد لاڈلہ اور شکیل بادشاہ گروپ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم حماد عرف حمو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔
کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

ملزم کی سرگرمیاں اور انکشافات
ابتدائی تحقیقات کے دوران، ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ شاہ بیگ لین، لیاری کا رہائشی ہے اور 2024 میں عزیر بلوچ کے اثر و رسوخ میں آ کر کالعدم تنظیم لیاری گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ میں شامل ہوا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ نیاآباد، لیاری میں واقع ایک نجی آئل ڈپو کے مالک کو واٹس ایپ کے ذریعے گینگ وار کمانڈر شکیل بادشاہ خان کی جانب سے 5 لاکھ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کیا گیا، اور انکار پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ بھتہ نہ ملنے پر، ملزم نے اپنے ساتھیوں عزیر بلوچ اور منور عرف منو کے ساتھ مل کر نجی آئل ڈپو پر فائرنگ کی، جس دوران وہ خود موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔ اس واقعے کی ایف آئی آر تھانہ کلری میں درج ہے۔

واضح رہے کہ شکیل بادشاہ اور زاہد لاڈلہ کے درمیان قریبی گٹھ جوڑ ہے، اور ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قانونی کارروائی اور عوام سے اپیل
گرفتار ملزم کو اسلحہ اور ایمونیشن سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا عناصر کے بارے میں معلومات رکھتے ہوں تو فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101، یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر  پر اطلاع دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

62 / 100

One thought on “کراچی رینجرز اور پولیس کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!