سندھ وزارت اطلاعات کی جانب سے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر

سندھ کی وزارت اطلاعات کی جانب سے کراچی پریس کلب میں صحافی برادری کے اعزاز میں ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس کے میزبان سیکریٹری اطلاعات سندھ ندیم میمن تھے، جبکہ سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل صائم عمران کے نامناسب رویے پر عملہ سراپا احتجاج

شرجیل میمن نے روایت سے ہٹ کر اپنی مخصوص نشست چھوڑ کر مختلف میزوں پر جا کر مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں، وہ سینئر صحافی رہنماؤں مظہر عباس اور خورشید عباسی کے ساتھ ان کی میز پر بیٹھ گئے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس نشست میں دیگر سینئر صحافی مختار عاقل، اے ایچ خانزادہ، سعید خاور اور وحید جمال بھی شریک تھے۔

تقریب سے خطاب میں شرجیل میمن نے آزادی صحافت اور صحافیوں کے مسائل پر گفتگو کی اور صحافی برادری کے کردار کو سراہا۔ اس پرتکلف افطار تقریب میں صوبائی وزرا ناصر حسین شاہ، سعید غنی، وقار مہدی، اور سکھر کے میئر ارسلان شیخ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ وزارت اطلاعات کی جانب سے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!