پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار میں ناکام

کراچی کے علاقے پاک کالونی مشرف پارک کے قریب اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کیماڑی کے انچارج راجہ خالد اور پاک کالونی پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران خونی پولیس مقابلہ ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو خطرناک ملزمان زخمی حالت میں پکڑے گئے، جبکہ ایک ملزم بغیر زخمی ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

سی آئی اے پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، دو ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق، فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ مکین بھی باہر آگئے۔ گرفتار ملزمان سے دو پستول، چار موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کو متعلقہ تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ملزمان کی شناخت:

نواز (زخمی)

نظام حسین (زخمی)

سلطان (بلا ضرب گرفتار)

ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزمان مال بردار کنٹینرز اور ٹرک چھیننے میں ملوث تھے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار میں ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!