محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول نے مصطفی-عامر قتل کیس کے مرکزی کردار ارمغان قریش کے منشیات فروشی میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک پانچ رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو اس نیٹ ورک کا سراغ لگائے گی۔
کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی بڑی کارروائی، منشیات ڈیلر سمیت تین ملزمان گرفتار
وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ منشیات کی فروخت میں ملوث تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، تاکہ جرائم کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔