ویسٹ زون کے تھانہ سرجانی پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران سیکٹر 50 تیسر ٹاؤن میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شہاب ولد عبدالمالک اور سید حسنین ولد سید محمد حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مصطفی عامر قتل کیس محکمہ ایکسائز کا بڑا اقدام، منشیات فروشی کی تحقیقات کا فیصلہ
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی۔ مزید تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل (نمبر KFV-5085) چوری شدہ تھی، جس کا مقدمہ تھانہ سرجانی میں درج ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔