سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سندھ میں خواتین کے لیے الیکٹرک اسکوٹی متعارف کروانے کے منصوبے پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں چین سے آئے ہوئے ایک وفد نے ان سے ملاقات کی، جس میں جدید ٹرانسپورٹ سہولیات اور الیکٹرک اسکوٹی کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ ٹاؤن میں شہید بے نظیر بھٹو فیملی پارک کا افتتاح کردیا
ملاقات میں چینی وفد نے سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور صوبے میں ماحول دوست سفری سہولیات کے فروغ کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ وفد نے سینئر وزیر کو اپنی کمپنی کی جدید ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹ سسٹمز پر بریفنگ بھی دی۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سندھ میں الیکٹرک وہیکلز (EVs) کا مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی پیشکش کی۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت سندھ مکمل تعاون فراہم کرے گی اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار پالیسیاں متعارف کروائی جائیں گی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ خواتین کو مزید بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس منصوبے کے تحت نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے ایک ہزار الیکٹرک اسکوٹیز جلد فراہم کی جائیں گی، تاکہ وہ آسان اور محفوظ سفر کر سکیں۔