کراچی میں پھلوں کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ، شہریوں پر اضافی بوجھ

فروٹ منڈی کے آڑھتیوں پر قابو نہ پا سکنے کے بعد کمشنر کراچی نے صارفین پر ہی مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا اور سرکاری نرخوں میں 25 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا۔ شہری انتظامیہ، جو منڈی اور سرکاری قیمتوں کے فرق کو کم کرنے میں ناکام رہی، نے منافع خور مافیا کے سامنے بے بسی ظاہر کرتے ہوئے قیمتیں بڑھانے کا آسان حل نکالا۔
پریڈی تھانے پر حملے کی تفتیش سی ٹی ڈی کو منتقل کرنے کی سفارش

نئے سرکاری نرخ:

امرود: 150 سے بڑھا کر 175 روپے فی کلو

خربوزہ: 97 سے بڑھا کر 114 روپے فی کلو

کیلا: 155 سے بڑھا کر 208 روپے درجن

چیکو: 258 سے بڑھا کر 278 روپے فی کلو

سیب گولڈن: 230 سے بڑھا کر 261 روپے فی کلو

کھجور: 550 سے بڑھا کر 644 روپے فی کلو

شہریوں نے اس اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ کی بے بسی کو آڑھتیوں اور منافع خوروں کے حق میں قرار دیا ہے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں پھلوں کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ، شہریوں پر اضافی بوجھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!