نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور یہاں اوس نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ ان کنڈیشنز میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
کراچی میں پھلوں کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ، شہریوں پر اضافی بوجھ
جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے، تاہم اب انہیں ایک اچھا آغاز کرنا ہوگا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور وہ خود واپس آئے ہیں، جبکہ اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
اہم میچ، فائنل میں بھارت کا سامنا کون کرے گا؟
نیوزی لینڈ نے گروپ اے اور جنوبی افریقا نے گروپ بی سے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم اتوار کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔