شمالی وزیرستان ڈسٹرکٹ (NWD) میں 25 سے 27 اپریل 2025 کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 54 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ ان کارروائیوں کے بعد، 27 اور 28 اپریل کی درمیانی شب پاکستان-افغانستان سرحد کے ساتھ واقع حسن خیل اور گردونواح میں جان بوجھ کر صفائی کا خصوصی آپریشن کیا گیا۔
اے وی ایل سی اور سی آئی اے کراچی کی کامیاب کارروائیاں، موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار، اسلحہ برآمد
اس تازہ آپریشن کے دوران مزید 17 خوارج، جو اپنے غیر ملکی آقاؤں کی ایما پر پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی سازش میں مصروف تھے، ہلاک کر دیے گئے۔ آپریشن میں ہلاک شدگان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
یوں تین روزہ بھرپور کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 71 خوارج کو کامیابی سے انجام تک پہنچا دیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ پاکستان کی سرحدوں کے تحفظ، ملک میں امن، استحکام اور ترقی کے دشمن عناصر کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے ہر دم تیار ہیں۔