صوبائی وزیروں اور تاجر برادری کے اجلاس میں اہم فیصلے، گیس اور بجلی کے مسائل پر گفتگو

کراچی میں صوبائی وزیروں اور تاجر برادری کے اجلاس میں مختلف اہم مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، ضیاء الحسن لنجار، محمد بخش مہر، جام اکرام اللہ دھاریجو، شاہد تھہیم، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ تاجر برادری کے نمایاں افراد جیسے عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، زبیر موتی والا، ثاقب مگون، جاوید بلوانی، ڈاکٹر زیلف منیر اور دیگر بھی موجود تھے۔
مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے ریمانڈ کی درخواستیں منظور، اے ٹی سی 2 میں پیش کرنے کا حکم

اجلاس میں بزنس فیسلیٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کی سات سب-کمیٹیز کی نوٹیفکیشن کا اعلان کیا گیا، جن میں انڈسٹریل پالیسی اینڈ ایزی آف ڈوئنگ بزنس، انفرااسٹیکچر سیکٹر کمیٹی، ہاؤسنگ کنسٹریکشن اینڈ ٹاؤن پلاننگ، انرجی اینڈ واٹر سیوریج سیکٹر کمیٹی اور دیگر شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گیس لیکیجز اور یو ایف جی نقصانات کو کم کرنے کے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ گیس کی قیمت میں کمی ہو سکے اور صنعت کو فائدہ پہنچ سکے۔ صنعتکاروں نے بھی مقامی گیس کے استعمال کو بڑھانے کی تجویز دی۔

علاوہ ازیں، اجلاس میں کےالیکٹرک میں وفاقی حکومت کی نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کیا جا سکے۔

مزید برآں، وزیراعلیٰ سندھ نے سوشل سکیورٹی کے چارجز کم کرنے اور انفرااسٹیکچر سیس کی رقم کو عدالت سے واپس لینے کی تجویز پیش کی، تاکہ یہ رقم انفرااسٹیکچر کی ترقی پر خرچ کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے 26 فروری کو انفرااسٹیکچر کی ترقی کے حوالے سے ایک اور اجلاس بلانے کا اعلان کیا اور کراچی میں ٹریفک سگنلز کی حالت درست کرنے کے لیے میئر کراچی کو ہدایات دیں۔

55 / 100

One thought on “صوبائی وزیروں اور تاجر برادری کے اجلاس میں اہم فیصلے، گیس اور بجلی کے مسائل پر گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!