کراچی میں ڈمپر مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، آفاق احمد کی رہائی اور متنازعہ تعلیمی بل کی مذمت

ہیوسٹن میں فرینڈز آف کراچی کے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی مشترکہ صدارت فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کے صدر عارف عظیم اور سیکریٹری جنرل سید ارشد اقبال نے کی۔ اجلاس میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر بابر خان غوری سمیت تنظیم کے دیگر اہم اراکین نے شرکت کی۔
جیل چورنگی، سبزی منڈی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 35 سالہ شخص جاں بحق، حادثے کے بعد، ٹینکر کو آگ لگا دی

سینیٹر بابر خان غوری نے اپنے خطاب میں کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں میں بڑھتی ہوئی بدانتظامی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈمپر اور ٹینکر مافیا کی وجہ سے شہریوں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں اور حکومت ان عناصر کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے، احتجاج کرنے والوں پر دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور انتظامی نااہلی کے بجائے آفاق احمد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اجلاس میں فرینڈز آف کراچی کے اراکین نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ کراچی میں جاری ڈمپر گردی کو فوری روکا جائے، آفاق احمد کو رہا کیا جائے، اور تعلیمی اداروں پر قبضے کے لیے لائے گئے متنازعہ لسانی بل کو مسترد کیا جائے۔

61 / 100

One thought on “کراچی میں ڈمپر مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ، آفاق احمد کی رہائی اور متنازعہ تعلیمی بل کی مذمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!