ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکا، 9 مزدور جاں بحق، 17 زخمی

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

پاکستان سنی تحریک کی جانب سے شب برات پر کراچی بھر میں سہولت کیمپوں کا قیام

پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ کر دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے بتایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کا اظہار افسوس
وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کو سخت قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو دہرایا۔

58 / 100

One thought on “ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکا، 9 مزدور جاں بحق، 17 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!