کراچی: سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے کراچی میں 45 گودام مالکان کو نوٹسز جاری کردیے، جبکہ ایک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکا، 9 مزدور جاں بحق، 17 زخمی
وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے قیمت و رسد عثمان غنی ہنگورو نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضلع جنوبی میر شاہنواز اور ٹیم کے ہمراہ کچھی گلی مارکیٹ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے چینی، چاول اور دیگر ضروری اشیاء ذخیرہ کرنے والے گوداموں کا معائنہ کیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا۔
عثمان غنی ہنگورو نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کی دکانیں اور گودام سیل کر کے مالکان کو گرفتار کیا جائے گا۔ آئندہ ہفتے چینی، چاول اور دیگر اشیائے ضروریہ کے 500 سے زائد گوداموں اور ویئر ہاؤسز کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
معاون خصوصی نے مارکیٹ میں پھلوں، سبزیوں، اور مرغی کی سرکاری نرخوں پر نیلامی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ دورے کے دوران منافع خوری کرنے والے ایک دکاندار کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔