کراچی: ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی پاکستان سنی تحریک کی جانب سے شب برات کے موقع پر مختلف اضلاع، مساجد، عبادت گاہوں، اور قبرستانوں کے قریب سہولت کیمپ لگائے گئے، جہاں شہریوں کو پانی، شربت، اور لنگر فراہم کیا گیا۔
ضلع وسطی میں ہیوی ٹریفک اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنماؤں اور عہدیداران نے مختلف اضلاع میں قائم کیمپوں اور قبرستانوں کا دورہ کیا۔ مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے خالد ضیاء، شہباز قادری، اور عبدالقادر کھرادی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کا دورہ کیا، جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری نے حسین قادری اور فہیم قادری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کیماڑی اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے کیمپوں کا جائزہ لیا۔
اسی طرح دیگر اضلاع میں بھی پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں نے دورے کیے۔ ڈسٹرکٹ کورنگی میں عبداللہ اکرم قادری، طیب حسین قادری، ندیم انصاری، عتیق رحمانی، اور شاہد ہیرا نے قبرستانوں اور کیمپوں کا معائنہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں طلحہ ثروت، آصف قادری، اور طاہر قادری، جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں سلمان قادری، جمیل قادری، ریحان قادری، اور حاجی شکیل قادری نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ ملیر میں محمد جواد قادری، محمد عمران قادری، وقار قادری، زاہد اقبال قادری، اور معراج قادری نے سہولت کیمپوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر اور سیکرٹری جنرل نے مختصر خطابات کیے، قبرستانوں میں فاتحہ خوانی کی، اور شہریوں میں اپنے ہاتھوں سے پانی، شربت، اور لنگر تقسیم کیا۔