کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے 7 رکنی وفد نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر شکیل اشفاق نے کی، جبکہ ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ، آئی ٹی، اے آئی جی آپریشنز سندھ بالمشافہ جبکہ دیگر افسران وڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
سندھ حکومت کا ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی، 45 گودام مالکان کو نوٹسز جاری
وفد نے صنعتی علاقوں میں ہیوی ٹریفک، غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی، پولیس گشت بڑھانے اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ 30 ہزار ایکڑ پر پھیلے اس انڈسٹریل زون میں اسٹیل ملز سمیت سینکڑوں ہیوی انڈسٹریز موجود ہیں، جہاں رات کے وقت ہیوی ٹریفک کی غیر قانونی پارکنگ سے صنعتی سرگرمیوں میں خلل پڑتا ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایات:
سندھ پولیس کی درخواست پر کمشنر کراچی نے رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت دی ہے۔
غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کے لیے ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور ایس پی یو سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
ایس ایس پی ملیر صنعتی علاقوں میں پولیس گشت میں اضافہ کریں۔
ٹریفک، چوری یا دیگر مسائل کی صورت میں اے آئی جی آپریشنز سندھ سے رابطہ کریں۔
ایس ایس پی ٹریفک ملیر اور بن قاسم ایسوسی ایشن ہیوی ٹریفک کی غیر ضروری پارکنگ کے خاتمے کے لیے مل کر کام کریں۔
آئی جی سندھ نے تاجر برادری اور پولیس کے اشتراک سے شہر کے مسائل حل کرنے اور سیکیورٹی کی بہتری پر زور دیا۔