عاطف اسلم کی ویلنٹائن ویڈیو وائرل، مداحوں کی بھرپور پسندیدگی

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے، جو مداحوں میں بے حد مقبول ہو رہی ہے۔
راولپنڈی پولیس کی کامیاب کارروائی: لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی برآمد، 3 ملزمان گرفتار

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم ایک روشنیوں سے سجے گھر کے باہر افسردہ انداز میں بیٹھے ہیں۔ ویڈیو کے پس منظر میں ان کا مشہور گانا ’تیرے بن میں یوں کیسے جیا‘ سنائی دے رہا ہے، جو اس لمحے کے جذباتی رنگ کو مزید گہرا کر دیتا ہے۔

عاطف اسلم نے اس ویڈیو کے کیپشن میں ایک جذباتی جملہ لکھا: "کہتی تھی میں اکیلے مر جاؤں گی، کسی اور سے شادی نہیں کروں گی”۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا: "اس ویلنٹائن کے موقع پر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے”۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اور مداحوں کی جانب سے اس پر زبردست ردعمل دیا جا رہا ہے۔ کئی صارفین نے کمنٹس میں عاطف اسلم کی اداکاری اور گانے کے انتخاب کو سراہا، جبکہ کچھ نے اسے ویلنٹائن ڈے پر تنہا افراد کی بہترین ترجمانی قرار دیا۔

61 / 100

One thought on “عاطف اسلم کی ویلنٹائن ویڈیو وائرل، مداحوں کی بھرپور پسندیدگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!