چودھری قمر جاوید گجر کے قتل پر انجمنِ گوجراں سندھ ڈبلیو اے کا اظہار افسوس اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

(تشکر نیوز) کراچی: انجمنِ گوجراں سندھ ڈبلیو اے نے چودھری قمر جاوید گجر پر قاتلانہ حملے اور ان کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے پر اتفاق

انجمنِ گوجراں سندھ ڈبلیو اے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

صدر انجمنِ گوجراں سندھ ڈبلیو اے، عمران گجر نے کہا کہ چودھری قمر جاوید گجر حافظ آباد کی جانی مانی شخصیت تھے اور ان کی اچانک موت گجر قوم کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں کراچی کی گجر برادری لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!