(تشکر نیوز) اسلام آباد: سعودی حکومت کی نئی ہدایات کے تحت سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے، جس کے باعث ائیرپورٹس پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
چودھری قمر جاوید گجر کے قتل پر انجمنِ گوجراں سندھ ڈبلیو اے کا اظہار افسوس اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
ترجمان پی آئی اے کے مطابق، پولیو ویکسینیشن سعودی عرب روانگی سے کم از کم چار ہفتے قبل لگوانا ضروری ہے، تاہم چھ ماہ سے پرانی ویکسین قبول نہیں کی جائے گی۔ یہ شرط عمرہ ویزہ، سیاحتی ویزہ، اور اقامہ رکھنے والے تمام مسافروں پر لاگو ہوگی۔
تاہم، وہ مسافر جو سعودی عرب کے کسی بھی ائیرپورٹ پر 12 گھنٹے سے کم کا ٹرانزٹ کریں گے، ان پر ویکسینیشن کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔
ترجمان پی آئی اے نے وضاحت کی کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پر کسی بھی گورنمنٹ یا پرائیویٹ ہسپتال کی مہر لگوانا لازمی ہوگا۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ائیرپورٹ روانگی سے قبل ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لائیں، بصورت دیگر انہیں سعودی عرب کے لیے سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ ہدایات تمام ائیرپورٹس اور ائیرلائنز پر لاگو ہوں گی۔