خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک

(تشکر نیوز) خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈی جی کی تعیناتی کا کھیل، علی مہدی پر سنگین الزامات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس آپریشن میں شاہ گل عرف روحانی سمیت پانچ خوارج مارے گئے۔

مزید برآں، ضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں دوسالی اور ٹپی میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں مزید پانچ خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

ضلع لکی مروت میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں دو خوارج مارے گئے، جبکہ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ایک خارجی کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، جو وہ دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

علاقے میں مزید ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

59 / 100

One thought on “خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!