اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 5 کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 66.464 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور تعاون پر گفتگو
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں:
مانسہرہ: کالج کے قریب کارروائی، ملزم سے 300 گرام چرس برآمد۔
کراچی: یونیورسٹی کے قریب ملزم کے شولڈر بیگ سے 12 کلو گرام چرس برآمد، گرفتار ملزم نے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
دیگر شہروں میں کارروائیاں:
لاہور: گلشن راوی روڈ پر ملزم کے سفری بیگ سے 22.2 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
ملتان: شاہ رخ عالم کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 12 کلو گرام افیون، 16 کلو گرام ہیروئن اور 2 کلو گرام آئس برآمد۔
ضلع خیبر: جمرود سے 1.964 کلو گرام آئس برآمد، ایک ملزم گرفتار۔
اے این ایف حکام کے مطابق تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔