گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور تعاون پر گفتگو

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شیچی (Akamatsu Shichi) نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل ہارادا تاکویا (Harada Takuya) اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔
کراچی: نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں 24/7 پاسپورٹ آفس کا آغاز

جاپانی سفیر نے گورنر سندھ کو جاپان کے شہر اوساکا میں 2025ء میں منعقد ہونے والی ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ جاپانی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں، کیونکہ صوبہ سندھ سرمایہ کاری کے لیے پرکشش اہمیت کا حامل ہے۔

سفیر نے گورنر انیشی ایٹو کے تحت نوجوانوں کو جاپانی زبان سکھانے کے لیے تعاون کی پیشکش کی اور گورنر انیشی ایٹو کے طلباء کے لیے جاپان کی جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم میں معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

جاپانی سفیر کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، گورنر ہاؤس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا گیا، پرچم کشائی کی گئی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے گئے۔ سفیر نے "امید کی گھنٹی” بجائی اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے تاریخی کمرے کا بھی دورہ کیا۔

گورنر سندھ نے جاپانی سرمایہ کاروں کو سندھ کے پرکشش ماحول اور منافع بخش مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی اور کہا کہ ایس آئی ایف سی منصوبہ سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت فراہم کر رہا ہے۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ گورنر انیشی ایٹو کے تحت جاری منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔

62 / 100

One thought on “گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے جاپانی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری اور تعاون پر گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!