میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شبِ برات کے موقع پر فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 شعبان المعظم کی بابرکت رات مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے عبادات کرتے ہیں، اس لیے اس رات شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات بہتر بنائے جائیں تاکہ زائرین اور عبادت گزاروں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

انسداد دہشت گردی عدالت کا آفاق احمد کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار، جیل بھیجنے کا حکم

واٹر کارپوریشن حکام کو ہدایات دیتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ شبِ برات کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، کیونکہ فراہم شدہ سہولتیں عبادت سے کم نہیں ہیں۔

ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کی ہدایت پر، شعبان المعظم کی رات کے انتظامات کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات مکمل کیے جائیں اور قبرستانوں، مزاروں، عبادت گاہوں اور مساجد کے اطراف میں پانی کی فراہمی کے لیے تمام شکایات کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

واٹر کارپوریشن کے ایس او ٹو سردار شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ انتظامات کی مکمل نگرانی کی جائے اور قبرستانوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں تاکہ مذہبی اور سماجی تنظیموں کی سبیلوں کو پانی فراہم کیا جا سکے۔

فوکل پرسن شہباز بشیر واٹر ٹینکرز کے انتظامات کی نگرانی کریں گے تاکہ قبرستانوں اور مساجد میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

55 / 100

One thought on “میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شبِ برات کے موقع پر فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!