عدالت کا آفاق احمد کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار، جیل بھیجنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سندھ انفارمیشن کمیشن کا سخت اقدام، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس بی سی اے پر جرمانہ عائد

آفاق احمد پر لانڈھی اور عوامی کالونی میں پرتشدد واقعات اور گاڑیاں جلانے کے مقدمات درج تھے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے پولیس سے سوال کیا کہ ملزم کا ریمانڈ کیوں درکار ہے اور اس سے مزید کیا تفتیش کرنی ہے؟ عدالت نے معاملہ مشکوک قرار دیتے ہوئے آفاق احمد کو جیل بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔

پولیس انویسٹی گیشن سپرنٹنڈنٹ قیس خان کے مطابق آفاق احمد کی ہدایت پر کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی لگانے اور گاڑیاں جلانے کے واقعات پیش آئے۔ مدعی فرید خان نے پولیس کو دیے گئے بیان میں دعویٰ کیا کہ ملزمان نے آفاق احمد کی ہدایت پر اس کے ٹرک کو نذر آتش کیا۔

لانڈھی میں درج ایک اور مقدمے میں بھی آفاق احمد سمیت دیگر 21 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جس میں علی موٹا، عبید، زاہد لنگڑا، اور عامر عرف لمبا بھی شامل ہیں۔

سماعت کے دوران آفاق احمد کے وکلا نے ضمانت کی درخواست دائر کردی، جس پر عدالت نے 14 فروری کے لیے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت کے باہر مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

61 / 100

One thought on “عدالت کا آفاق احمد کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار، جیل بھیجنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!